ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل کے ہیرتار علاقےمیں سنگین رخ اختیار کرتا پینے کے پانی کامسئلہ :پانی سپلائی کے لئے عوام کا احتجاج

بھٹکل کے ہیرتار علاقےمیں سنگین رخ اختیار کرتا پینے کے پانی کامسئلہ :پانی سپلائی کے لئے عوام کا احتجاج

Tue, 10 Mar 2020 13:06:48    S.O. News Service

بھٹکل:10؍مارچ(ایس اؤ نیوز)تعلقہ کے ہیبلے گرام پنچایت حدود کے ہیرتار علاقےمیں پینے کے پانی کی سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ لےکر علاقے کے عوام نے پنچایت دفتر کے سامنے احتجاج کیا۔

احتجاجیوں نے بتایا کہ   بھٹکل کے ہیرتار میں پینے کے پانی کا مسئلہ سنگین ہوتا جارہاہے۔ ہیرتار کو دئیے جانے والے بورنگ کا پانی دوسرے علاقے کو دیا جا رہاہے۔ان کا کہنا ہے کہ  ہیرتار علاقے کو نئی لائن نصب کرنےکے بعد پانی سپلائی کرنے کا تیقن دیاگیا تھا جو ابھی تک پورا نہیں ہواہے۔ گزشتہ چار پانچ برسوں سے جنوری کے مہینےسے ہی بورنگ کا پانی سپلائی کیاجاتا تھا لیکن اس سال مارچ کا مہینہ چل رہاہے ابھی تک پانی سپلائی نہیں ہورہاہے۔ احتجاجیوں کا کہنا ہے کہ  اس تعلق سے جب ہم افسران سے پوچھتے ہیں تو ہمیں کہا جاتا ہے کہ  مشین خراب ہوگئی ہے۔ جس کے چلتے علاقے میں پینے کے پانی کا مسئلہ سنگین ہوتا جارہاہے۔ احتجاجیوں نے مطالبہ کیا کہ  ہمیں یا  تو میٹر لگا کر پانی سپلائی کیا جائے یا کسی اور طریقہ سے پانی دیا جائے لیکن   ہمیں ہر حال میں  پانی چاہئے۔ احتجاجیوں نے متنبہ کیا کہ اگر ہمارے احتجاج کو اس بار بھی نظر انداز کیا گیا تو پھر ہم برداشت نہیں کریں گے۔انہوں نے دھمکی دی کہ اگر پنچایت اس سلسلے میں کوئی کارروائی نہیں کرتی ہے تو اگلے دنوں میں سخت احتجاج کیا جائےگا۔

یمونانائک، ناگرتنا شٹی ، پریما شٹی ، سکو شٹی ، مادیوی شٹی ، وینکٹیش منجیا نائک، ہیماوتی موگیر و دیگر کافی لوگ  موجود تھے۔


Share: